جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ملتوی

جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات پر کارروائی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بغیر کارروائی منگل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے کونسل کے تین ممبران پر اعتراضات پر غور کیا گیا، جسٹس مظاہر نقوی بھی جوڈیشل کونسل اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کی نمائندگی وکیل خواجہ حارث نے کی، جسٹس مظاہر نقوی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس نعیم افغان پر اعتراض اٹھایا تھا۔

جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات پر کارروائی نہ ہونے پر ‏سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس منگل تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button