انٹراپارٹی الیکشن کالعدم،تحریک انصاف کا عدالت سے رجوع کا اعلان

تحریک انصاف نے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عدالت جانے کااعلان کردیا۔الیکشن کمیشن کے پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیر سٹر گوہر خان کاکہنا ہے کہ ہ الیکشن کمیشن پر ہمارے تحفظات ہیں،آئین کی کون سی شق کی خلاف ورزی کی ہے۔الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان واپس لینے کا تہیہ کر رکھا تھا، صرف ہماری پارٹی کا الیکشن دیکھا گیا باقی پارٹیوں کو چھوڑا گیا۔ جون 2022 کو پارٹی الیکشن ہوئے،الیکشن کمیشن نے اس کو بھی قبول نہیں کیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

Related Articles

Back to top button