دہشت گردی کامنصوبہ ناکام ،عوام ایکسپریس سے 5 کلو وزنی بم برآمد

دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کراچی کینٹ سٹیشن پہنچنے والی ٹرین عوام ایکسپریس سے 5کلو وزنی بم برآمد ہوا ۔بم کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری موقع پر پہنچ کر بم کو کنٹرول بلاسٹ کے ذریعے ناکارہ بنایا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ بم میں 2 کلو گرام دھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا تھا جبکہ بم کا وزن 5 کلو تھا، دھماکا خیز مواد کو ٹائم ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا جبکہ بم کو ڈیٹونیٹ کرنے کیلئے موٹر سائیکل کی بیٹری استعمال کی گئی تھی۔بم کا ممکنہ ہدف شمالی سندھ تھا، بم کا ٹائمر دن 12 بجے سیٹ تھا، دوپہر بارہ بجے ٹرین سکھریا روہڑی کے قریب تھی۔
سی ٹی ڈی کےمطابق تخریب کاری کی کوشش کسی علیحدگی پسند جماعت کی ہوسکتی ہے،بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم سیاہ اور لال رنگ کے اسکول بیگ میں رکھا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button