فیملی نے حامی بھر لی،مشرف کی جلد وطن واپسی کا امکان

سابق ڈکٹیٹر جنرل (ر) پرویز مشرف کی فیملی کی جانب سے ان کی وطن واپسی کیلئے حامی بھر لی گئی ہے ، اور اب سابق صدر کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے جلد پاکستان لانے کا امکان ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر208.5 روپے پر پہنچ گیا

جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پرویز مشرف کے اہلخانہ نے وطن واپسی کی حامی بھرلی جس کے بعد انہیں بذریعہ ائیر ایمبولینس جلد پاکستان منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف کو لاحق بیماری لا علاج ہے جسے کہ میڈیکل زبان میں ایمولائی ڈوسس کہتے ہیں۔ اس بیماری میں انسانی اعضاء ایک ایک کرکے کام چھوڑنا شروع کر دیتے ہیں اور جسم مفلوج ہو جاتا ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ دنوں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ایک انٹرویو میں کہا تھاکہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے، اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے، ایسی صورتحال میں پرویزمشرف کی فیملی سے رابطہ کیا گیا ہے، اس صورتحال میں ادارے اور اس کی لیڈرشپ کا موقف ہے مشرف کو واپس آجانا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button