حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیدیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیداضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔

نیا پاکستان پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل کاکہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی مزید ختم کی جائے گی؟ پیٹرولیم سبسڈی پر فیصلے میں تاخیر سے قومی خزانے کو 135 ارب روپے کا نقصان ہو۔

انہوں نےکہا روس کے ساتھ تیل کے سستے معاہدے کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے روس سے کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا، حماد اظہرکے خط کا ماسکو سے کوئی جواب نہیں آیا تاہم نئی حکومت روس سے گندم لینے کی کوشش کرے گی اور روس نے کوئی راستہ نکالا تو سستا تیل بھی خریدا جائے گا۔

دریں اثنا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جون میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا، تین ارب ڈالرز آئيں گے، ایک ارب ڈالرز سے زیادہ ورلڈ بینک سے بھی مل جائيں گے۔

قبل ازیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹو یٹر پر ایک پیغام میں وزیرخزانہ مفتاع اسماعیل نے واضح کیا کہ حکومت نے سینیٹری پیڈز، ڈائپرز یا ان کے خام مال پر پابندی عائد نہیں کی ہے، پابندیاں صرف کچھ لگژری یا غیر ضروری سامان پر لاگو ہوتی ہیں۔

شہباز شریف کا پرنسپل سیکرٹری توقیرشاہ متنازعہ کیوں ہے؟

انہوں نے کہا کہ کسی صنعتی خام مال پر کوئی پابندی نہیں ہے، پابندی صرف کچھ لگژری یا غیر ضروری سامان پر ہے اور یقینی طور پر سینیٹری پیڈز یا ڈائپرز (یا ان کے خام مال) پر کوئی پابندی نہیں ہے، جو کہ بلاشبہ ضروری سامان ہیں۔ حکومت کل اس معاملے پر باضابطہ وضاحت جاری کرے گی۔

Related Articles

Back to top button