نیوٹرلز کو کہا تھا عوام نکلیں گے تو سب سمجھ آجائے گا

چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیوٹرلز کو پہلے ہی کہا تھا عوام نکلیں گے تو سب کو سمجھ آجائے گا۔

نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمرانخان نے کہا کہ عوام کھڑے ہوجائیں تو سرکاری ملازم ان کے سامنے کھڑا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ ضمنی انتخاب میں جس طرح لوگ باہر نکلے اس پر حیران ہوں۔

1999 میں ورلڈ کپ کی ہاٹ فیورٹ پاکستانی ٹیم فائنل کیوں ہاری؟

سابق وزیر اعظم نے زور دیا کہ نیوٹرلز کو پہلے ہی کہا تھا جب عوام نکلیں گے تو سب کو سمجھ آجائے گا، سنا ہے اب ڈپٹی اسپیکر کو بھی سمجھ آرہا ہے اور وہ ٹھیک ہو رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا ہفتے میں 2 دن لاہور میں قیام کیا کروں گا اور اس شہر کو چھوڑوں گا نہیں۔ عمران خان نے بتایا کہ اگرچہ یاسمین راشد بہت اچھی اور متحرک لیڈر ہیں لیکن ان کے طبی معاملات ہیں ، اس لیے حماد اظہر کو تحریک انصاف پنجاب کا صدر بنایا جارہا ہے۔

Related Articles

Back to top button