گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے وائرل ویڈیو بیان پر غصے میں کیوں آ گئیں؟

معروف گلوکار آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر اپنے وائرل ہونے والے بیان پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویوز کیلئے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے جوکہ افسوسناک ہے، ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس ’’ایف ایچ ایم پاکستان‘‘ کی جانب سے گلوکارہ آئمہ بیگ کی پرانی ویڈیو کو فیس بک اور انسٹا گرام پر پوسٹ کیا گیا۔
ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے کیپشن لکھا گیا کہ آئمہ بیگ کی ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے بھائی پر کَرش (crush) ہے جو ان سے 7 سال بڑا ہے، یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئمہ بیگ نے شدید غم اور غصے کا اظہار کیا۔
گلوکارہ نے انسٹاگرام پر سٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عام طور پر میں اپنے بیان کی وضاحت نہیں کرتی لیکن اس پوسٹ پر میری توجہ مرکوز ہوئی جب میری ٹیم نے مجھے یہ پوسٹ بھیجی۔
آئمہ بیگ نے الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کس طرح کی ییلو جرنلزم کی جا رہی ہے جو انتہائی ناگوار ہے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ کس طرح کا شرم ناک ایجنڈا پھیلا رہے ہیں لیکن کم از کم مجھے اس سے دور رکھیں، ویوز کیلئے کچھ بھی کر لیں گے آپ لوگ؟ محنت کریں اور مجھے اکیلا چھوڑ دیں، شرم آنی چاہئے!
گلوکارہ نے ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ ’ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے اس بات کی تردید کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ میں نے واقعی بولا ہے کہ مجھے اپنے بھائی پر کَرش (crush) تھا، یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے، میں اس ڈیجیٹل پیچ کو پسند کرتی تھی اور سمجھتی تھی کہ یہاں سمجھ دار لوگ کام کرتے ہیں لیکن میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے حیرت ہوئی۔
آئمہ بیگ نے مداحوں سے اپنے اصل بیان کی ویڈیو بھی شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ رہی میرے انٹرویو کی اصل ویڈیو، یہاں کلک کریں اور اصل سچائی دیکھیں، تاہم اس پر بات کرنا بھی انتہائی ناگوار ہے، لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ جھوٹا نظریہ پوری قوم کو تباہ کر سکتا ہے، آئمہ بیگ نے ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس سے عوامی طور پر معافی کا مطالبہ بھی کیا۔
انہوں نے لکھا کہ مجھ پر اس طرح کے گھناؤنے الزامات عائد کرنے پر ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس سے عوامی طور پر معافی کا مطالبہ کرتی ہوں، اور اس شرمناک خبر کے بارے میں تمام ناپسندیدہ، گھٹیا پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا بھی مطالبہ کرتی ہوں، یاد رہے کہ آئمہ بیگ نے اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ محبت ہوتی رہتی ہے، ہر دن نیا کَرش(crush) ہوتا ہے، جس پر میزبان نے سوال کیا کہ پہلا کرش کونسا تھا؟
آئمہ بیگ نے جواب دیا کہ جب میں 10 سال کی تھی تب میرا پہلا کرش (crush) تھا اور وہ میرے بھائی کا دوست تھا، میرا بھائی مجھ سے7 سال بڑا ہے، اور ان کے دوست میرے بھی بھائی تھے، لیکن مجھے ان پر کَرش تھا، ان کی نیلی آنکھیں مجھے پسند تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر شوبز شخصیات کی بات کریں تو مجھے ویسے پاکستان میں زیادہ تر لوگوں پر کرش نہیں ہوتا، مجھے ہمیشہ سے ہالی وڈ کے اداکار پسند ہیں۔

ٹی ٹی پی سیاسی جماعتوں پر حملے کی پالیسی سے پیچھے ہٹ گئی

Related Articles

Back to top button