پٹرول کی قیمت میں تیسرا اضافہ،233.89 روپے فی لٹر ملے گا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسرا اضافہ کر دیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہاکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24.03 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ ڈیزل پر 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل پر 39.16 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.49 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے،قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233.89 روپے، ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207.47 روپے ہوجائے گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں کس نے چھپا رکھا تھا؟

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل ہیں، ہم اس وقت پیٹرول کی قیمت میں24 روپے فی لیٹر نقصان کررہے ہیں، عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی، عمران خان نے جو معاہدے کیے ان کی وجہ سے ہمار ے ہاتھ جکڑےہوئے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے کے بعد حکومت کو اب اس مد میں کوئی نقصان نہیں ہو گا۔

Related Articles

Back to top button