پنجاب میں گورنرراج لگانے پروفاقی حکومت گرانے کی دھمکی

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پنجاب میں گورنرراج لگانے کے نتیجے میں وفاقی حکومت گرانے کی دھمکی دیدی۔

راناثنا اللہ نے گورنر راج لگانے کی دھمکی پر ردعمل میں فواد چوہدری نے کہا یا تو حکومت نہیں رہے گی،کور کمیٹی آج فیصلہ کرے گی کہ اسلام آباد میں کب تبدیلی لانی ہے۔

فواد چوہدری نے کہارانا ثنااللہ بونگی نہ ماریں بلکہ گورنر راج کی شق پڑھ لیں۔

وزیراعظم کو حنیف عباسی کے تقرر پر نظر ثانی کا حکم

ادھر تحریک انصاف کے رہنمافرخ حبیب کا کہنا تھا کہ گورنرراج کی باتیں کرنے والوں کو پتا ہونا چاہیے کہ پنجاب میں عوامی راج لگ چکا،اسلام آباد ٹول پلازہ سے باہرنکلیں تو شہبازشریف کی حکومت ویسے ہی ختم ہوجاتی ہے، ، یہ عوامی ردعمل 2 گھنٹے بھی برداشت نہیں کرسکیں گے۔

خیال رہے پروفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے آج 27 جولائی کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ سیاسی مخالفین کے پنجاب میں داخلے پر پابندیاں لگانے کی باتیں کرنے والوں کو میرا پیغام ہے کہ اگر انہوں نے اس طرح کی کوئی حرکت کی تو گورنر راج کے نفاذ کی سمری وزارت داخلہ نے پیش کرنی ہے اور میں نے اس کے اوپر کام شروع کردیا ہے۔

Related Articles

Back to top button