مجھے ہٹانے کیلئے غداری کا مقدمہ قائم کرنیکی بات ہو رہی ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ امریکہ بھی مضبوط پاکستان نہیں چاہتا، اور مجھے راستے سے ہٹانے کیلئے غداری کا مقدمہ قائم کرنے کی بات ہو رہی ہے۔ نیوٹرل نے نیوٹرل ہونے کا فیصلہ کیا بہت اچھی بات ہے، نیوٹرل رہنا بہت اچھی بات ہے لیکن ملکی سالمیت بہت ضروری ہے۔

بونیر میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ کیا نواز شریف اور زرداری مجھ پرغداری کا مقدمہ چلائیں گے؟ زرداری نے حسین حقانی کے ذریعے امریکا کو کہا تھا کہ اسےفوج سے بچائیں،کیا زرداری مجھ پرغداری کا مقدمہ کرے گا؟

حمزہ کے حلف کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ، 6:30 سنایا جائیگا

انہوں نے کہازرداری اس ملک کی بہت بڑی بیماری ہے، پیسے دیکھ کر زرداری کی کانپیں ٹانگنے لگ جاتی ہیں، اسی طرح فضل الرحمان ہے جسے سوچنا چاہیے کہ اسے اللہ نے اتنی ذلت کیوں دی؟ فضل الرحمان نے ہمیشہ ذاتی مفاد کی سیاست کی،ایک نواز شریف ہے جس کے منہ سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کا نام کبھی نہیں نکلا کیوں کہ شریف خاندان کے بھارت کی بزنس کمیونٹی سے تعلقات ہیں، نواز شریف نے کبھی نریندر مودی کے خلاف بات نہیں کی، مودی پاکستان کے آرمی چیف کو دہشت گرد اور وزیراعظم کو دوست کہتا تھا۔

عمران خان نے کہا امپورٹڈ حکومت لانے اور ہماری حکومت گرانے کے لیے بھارت، امریکا اور اسرائیل نے مل کر سازش کی، ہمارے تین سالہ دور حکومت میں پیٹرول 56 روپے مہنگا ہوا جب کہ ان کے صرف دو ماہ میں پیٹرول 60 روپے مہنگا ہوا، ہمارے دور میں ڈیزل 50 روپے بڑھا جب کہ ان کے دور میں 60 روپے مہنگا ہوگیا، ہمارے دور میں 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 326 روپے بڑھا جب کہ ان کے دور میں یہی آٹھے کا تھیلا 422 روپے کا ہوگیا جب کہ خیبر پختون خوا میں آٹا اور بھی مہنگا ہے کیوں کہ انہوں نے پنجاب میں سبسڈی دی ہے۔

انکا کہنا تھاہمارے دور میں گھی کی فی کلو گرام قیمت 213 روپے بڑھی لیکن ان کے دو ماہ میں گھی کی قیمت میں دو سو روپے کا اضافہ ہوا، چاول ہمارے دور میں 40 روپے اور ان کے دور میں 56 روپے بڑھا، تین سال میں چھ روپے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوئی جب کہ انہوں نے دو ماہ میں دس روپے بڑھادی،ہمارے حکومت میں آتے وقت موڈیز کی ملک کے لیے معاشی رینکنگ منفی تھی جسے ہم نے مستحکم کیا جب کہ ان دو ماہ میں کل ہی موڈیز نے ہمارے ملک کی کریڈیٹ ریٹنگ مستحکم سے منفی کردی ہے جس کی وجہ سے قرضے ملنا مشکل ہوجاتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا سب سے پوچھتا ہوں کہ زرداری اور نواز شریف اب مجھ پر غداری کا مقدمہ چلائیں گے جن کا سب کچھ باہر پڑا ہے، وہ زرداری جو امریکا سے حقانی کے ذریعے کہتا ہے کہ مجھے فوج سے بچالو اور وہ نواز شریف جو پاناما کیس میں پکڑا گیا وہ سزا یافتہ، مفرور اور جھوٹ بھو کر بھاگا ہوا فیصلہ کرے گا کہ میں غدار ہو؟غداری کے مقدمے کا مقصد صرف راستہ صاف کرنا ہے، یہ لوگ عمران خان پر غداری کا مقدمہ قائم کرکے اسے اپنے راستے سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ انہیں خود پر قائم کرپشن کے کیسز ختم کرنے میں آسانی ہو۔

عدالت عظمیٰ کو پیغام دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم نے 126 دن پہلے بھی دھرنا دیا جو کہ پرامن تھا، ہم اپنے ملک کی سیکیورٹی فورسز سے کبھی تصادم نہیں چاہیں گے، ہمارا جینا مرنا یہیں ہے، ججز سے اپیل ہے کہ آپ نے جو کمیٹی بنائی ہے وہ ساری سرکاری کمیٹی ہے، احترام کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس کمیٹی میں سول سوسائٹی سے لوگ شامل کریں تاکہ حقائق سامنے آئیں۔

Related Articles

Back to top button