پی ٹی آئی کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد

عدالت اعظمیٰ‌ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی حلقہ بندیوں کے خلاف آئینی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا گیا ہے.
عدالت اعظمیٰ‌ میں پی ٹی آئی کی حلقہ بندیوں کیخلاف آئینی درخواست پر وقفے کے بعد سماعت ہوئی، تحریک انصاف وکیل فیصل چوہدری حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن پیش نا کر سکے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر208.5 روپے پر پہنچ گیا

جسٹس اعجاز الاحسن نے پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست یہ ہے کہ فاٹا پاٹا کے علاوہ پورے ملک کی حلقہ بندیاں بلا جواز ہیں، الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا جو نوٹیفیکیشن جاری کیا، وہ کہاں ہے؟
وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول پیپر بک میں لگایا ہے، جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ شیڈول کسی قانونی نوٹیفیکیشن کے بعد ہی جاری ہوتا ہے۔
تحریک اںصاف وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن ہی حلقہ بندیوں کے نوٹیفیکیشن سے متعلق بہتر بتا سکتا ہے، عدالت الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دے، نوٹیفیکیشن اگلی سماعت پر پیش کر دوں گا۔
جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ نوٹیفیکیشن کے بغیر ہوا میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں کر سکتے، عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

Related Articles

Back to top button