توشہ خانہ:عمران خان نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت طلب کرلی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس میں جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت طلب کر لی ہے۔
توشہ خانہ ریفرنس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے جواب جمع کرانے کے لئے مسلسل بار جواب جمع کرانے کے لئے مہلے طلب کرلی۔
عمران خان کے وکیل کے معاون بیرسٹرگوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرنے کے لئے مزید ایک ہفتے مہلت دینے کی استدعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکیل علی ظفر لاہور میں ہیں ان سے مشاورت نہیں ہوسکی اس لئے مزید وقت دیا جائے۔کوشش ہوگی اگلی سماعت میں جواب جمع کرا دیا جائے۔

برطانیہ کی پاکستان کیلئے ڈیڑھ ملین پائونڈ امداد

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سارا کچھ تو ریکارڈ کا حصہ ہے اتنا وقت لگنا نہیں چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے 7 ستمبر تک وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Related Articles

Back to top button