حریم شاہ لندن کی سڑکوں پر کسے ڈھونڈ رہی ہیں؟

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ آج کل نئے مشن پر لندن پہنچ گئی ہیں، حریم کو مشیر احتساب شہزاد اکبر کی تلاش ہے جن کا پیچھا کرتے وہ انگلینڈ تک جا پہنچی ہیں۔

جیو نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ شہزاد اکبر بھگوڑا ہے، شہزاد اکبر نے میری زندگی تباہ کرنے کی کوشش کی اور اب خود لندن آ کر چھپ گیا ہے، میں پاکستان کی آزاد شہری کے طور پر لندن میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے آئی ہوں اور پاکستان واپس جاؤں گی، میرے پاس مصدقہ اطلاع ہے کہ شہزاد اکبر کے پاس برطانوی پاسپورٹ تھا جس پروہ برطانیہ میں رہ رہا ہے۔

حریم شاہ نے شہزاد اکبر پر بے شمار دولت و جائیداد بناکر چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس اس بات کے بھی شواہد موجود ہیں کہ شہزاد اکبر کی برطانیہ میں ظاہر نہ کی گئی پراپرٹیز ہیں جن میں اب وہ رہ رہا ہے۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ پہلے میں برطانیہ آئی تو وہ مجھے یہاں سے ڈی پورٹ کرانا چا رہا تھا، شہزاد اکبر ڈرپوک انسان ہے وہ کبھی میرا سامنا نہیں کرے گا، برطانوی حکومت نے میری گرفتاری کی، شہزاد اکبر کی درخواست رد کر دی، شہزاد اکبر اگر مجھے لندن میں مل گیا تو اس کیلئے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

شہزاد اکبر نے اقتدار کے وقت مجھ سمیت کئی دیگر افراد کی زندگیوں سے کھیلا، اقتدار کے غرور میں اس نے لوگوں پر جھوٹے کیسز بنوائے، برطانوی حکومت نے شہزاد اکبر کے الزامات کا نوٹس لیے بغیر مجھے ویزا دے دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button