تحریک انصاف کے دو اراکین سندھ ہائوس حملہ کیس میں گرفتار

تحریک انصاف کے دو اراکین اسمبلی کو سندھ ہائوس حملہ کیس کے حوالے سے حراست میں لے لیا گیا ہے، عدالت نے دونوں اراکین کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عبوری ضمانت خارج کی تو ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اورعطا اللہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ ہفتے سندھ ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ملزمان پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی عطا اللہ اور فہیم خان کی 50،50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی تھی، عبوری ضمانت 26 اپریل تک کے لئے منظور کی گئی تھی۔

فوج عوامی رائے کی قدر کرتی ہے، حکومت جلد جانے والی ہے

سندھ ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنما رائے تنویر کو بھی گرفتار کر لیا گیا، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے رائے تنویر کی بھی عبوری ضمانت مسترد کر دی تھی، تحریک انصاف کے تینوں رہنماؤں کوکل جسمانی ریمانڈ کے لئے سیشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button