کمر درد سے متعلق پائی جانے والی عام غلط فہمیاں

کمر درد دنیا بھر میں عام ہوتا جارہا ہے، تحقیقی رپورٹس کے مطابق ہر 5 میں سے 4 افراد کو زندگی میں کسی وقت اس کا سامنا ہوتا ہے۔

چونکہ یہ درد دنیا بھر میں عام ہے تو وقت کے ساتھ ساتھ اس بیماری سے متعلق کئی لوگوں میں وہم بھی پایا جاتا ہے۔یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ یہ غلط فہمیاں کیوں پیدا ہوتی ہیں، تاہم کسی شواہد کے بغیر کسی بھی معلومات پر یقین کرلینا بالخصوص اگر وہ صحت سے متعلق ہو تو پہلے اپنی معالج یا ڈاکٹر سے رابطہ کرلیں۔

انہی غلط فہمیوں کی وجہ سے کمر درد میں مبتلا لوگوں میں خوف پیدا ہوجاتا ہے۔یہ بات سب کو معلوم ہے کہ کمر درد کا ابتدائی علاج جسم میں حرکت پیدا کرنا ہے لیکن اگر سنی سنائی باتوں پر یقین کرکے ذہن میں یہ خوف پیدا ہوجائے کہ حرکت کرنے سے کمر کے درد میں اضافہ ہوسکتا ہے تو آپ ایک بڑی غلطی کررہے ہیں۔

کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ورزش کرنے سے کمر درد میں اضافہ ہوتا ہے، تاہم یہ تاثر غلط ہے۔

Related Articles

Back to top button