روسی خام تیل کی دوسری کھیپ لانے والے بحری جہاز سے تیل کی منتقلی مکمل

روسی خام تیل کی دوسری کھیپ لانے والے بحری جہاز کلائیڈ نوبل سے تیل کی منتقلی مکمل کرلی گئی۔

ترجمان کے پی ٹی کے مطابق کے پی ٹی کے عملے نے عید کی تعطیل میں بھی تیل کی منتقلی کا عمل جاری رکھا۔ روس سے 56  ہزار ٹن خام تیل لے کر آنے والا  بحری جہاز  کلائیڈ نوبل برتھ پر لنگرانداز ہوا تھا۔

بندرگاہ کے ذرائع کے مطابق  روسی جہاز کی آئل پیئر نمبر 3 پر برتھنگ کر دی گئی تھی ور اس سے خام تیل کی ترسیل 24 گھنٹے میں شروع کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ روس سے پہلا بحری جہاز 45 ہزار ٹن خام تیل لے کر 11 جون کو کراچی بندرگاہ پہنچا تھا۔

Related Articles

Back to top button