فیصلہ کرنا ہوگا کون تخریب کار اورکون تعمیر کار ہے

وزیر اعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ انا پرست شخص قوم کو دھوکا دیتا ہے، فیصلہ کرنا ہوگا کون تخریب کار اورکون تعمیر کار ہے، فیصلہ کرلو کہ تعمیر کرنے والا نواز شریف ہے یا عمران خان۔ اور اس شخص سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا پشاور کو لاہور کی طرح ترقی دلانی ہے تو آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا، اس شخص سے نجات حاصل کرنا ہوگی جو انا پرست ہے، جو یوٹرن لیتا ہے، اس کے دور میں مہنگائی آسمانوں سے باتیں کرتی رہی، غربت میں اضافہ ہوا، ایک اینٹ نہیں لگائی، دو کروڑ نوکریاں دور کی بات ایک نوکری نہیں دی، لاکھوں لوگ بیروزگار ہوگئے۔

انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو خیبر پختونخوا کو پنجاب بناؤں گا، فیصلہ کرلو کہ پاکستان تعمیر کرنے والا نواز شریف چاہیے یا عمران خان والا،آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ زندگی لگا دوں گا اور آپ کو خوشحال بناؤں گا۔

وزیر اعظم نے مانسہرہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کالج سے ڈاکٹر بن کر عوام کی خدمت کریں،مانسہرہ اور گرد و نواح کے علاقوں کی ترقی اور گلی محلوں کے مسائل کے لیے ایک ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتا ہوں، اسی طرح ہزارہ کے لیے علیحدہ الیکٹرک کمپنی کا مطالبہ کیا گیا ہے، میں یہاں ہزارہ کی الیکٹرک کمپنی کا اعلان کرتا ہوں جس کے آپ کو بے پناہ فوائد ملیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگلے بجٹ میں نوجوانوں کے لیے، بیٹے، بیٹیوں کے لیے فری لیپ ٹاپ مہیا کریں گے،لوگ ہزارہ موٹروے سے گزرتے ہیں اور نواز شریف کو دعائیں دیتے ہیں، میں جب ہزارہ موٹروے سے گزرا تو نواز شریف کو دعائیں دیں، ملتان ۔ سکھر موٹروے کا 2016 میں آغاز کیا اور اس کی تعمیر اپنے دور میں مکمل کی،نواز شریف نے پاکستان کو خوشحال اور ترقی سے ہمکنار کرانے کے لیے دن رات محنت کی۔

حماد اظہر کا ٹوئٹر اور ای میل اکاؤنٹ ہیک

انکاکا کہنا تھا کہ دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں لیکن 8 کروڑ لوگوں کو سبسڈی بھی دی، عمران خان نے آخری دنوں میں تیل کی قیمتیں کم کیں کیونکہ اس کو پتا تھا کہ وہ آئینی طریقے سے جارہا ہے، خیبرپختونخوا کی حکومت کو کہا تھا کہ آٹے کو سستا کرتے ہیں تو ٹھیک ورنہ میں 10 کلو آٹے کی بوری پنجاب کی قیمت 490 روپے میں دوں گا، لیکن مجھے اب تک خیبر پختونخوا حکومت سے جواب نہیں دیا گیا، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سے آخری بار درخواست کرتا ہوں کہ آٹا سستا کریں، میں پھر کہہ رہا ہوں کہ کپڑے بیچوں گا لیکن آٹا سستا کروں گا۔

وزیر اعظم نے کہا بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں 30 سے 35 فیصد ٹرن آؤٹ ہے جو حوصلہ افزا خبر ہے، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دور دراز رہنے والے لوگوں کو جمہوریت پر یقین ہے۔

Related Articles

Back to top button