تحریک عدم اعتماد کب آئے گی اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جلد آئے گی، آج اس کا فیصلہ ہوجائے گا۔ قوم کوان کی امیدوں اور امنگوں کے مطابق نتائج حاصل ہوں گے۔

خورشید شاہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا ملاقات کا مقصد سیاسی صورتحال پر بات چیت کرنا تھا اوراس حوالے سے گفتگو ہوئی ہے اورقیادت کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی۔جن معاملات پربات چیت ہوئی وہ حوصلہ افزا ہیں.

انہوں نے کہاعمران ہوتا کون ہے دھمکیاں دینے والا، اس کوپتا نہیں کہ ہمارے کارکنوں کے گھروں میں بھی لاٹھیاں تیل کے اندرپڑی ہوئی ہیں، عمران خان جلسوں میں بازاری زبان استعمال کرتا ہے، عدم اعتماد میں ہمیں کامیابی کا پہلویقینی نظرآرہا ہے، وزیراعظم ہمیں دھمکیاں دینے والے ہوتے کون ہیں، ہرمقابلہ کرنے کے لیے تیارہیں۔

اعتماد کامیاب ہویا ناکام یہ سیاسی عمل ہے، عدم اعتماد ایک آئینی استحقاق ہے۔انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹے سے پہلے تحریک لے آئیں گے، سیاسی جماعتوں کو ماضی کی باتیں کوبھلا کرآگے دیکھنا ہوگا، ہم نے حوصلہ افزا معلومات شیئر کی۔ قوم کی امنگوں کے مطابق نتائج حاصل ہوں گے۔

وزیراعظم کی علیم خان سمیت ناراض رہنماؤں کو منانے کی ہدایت

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج شام کو میٹنگ میں سب طے ہو جائے گا، تحریک عدم اعتماد جلد آئے گی، آج لیڈر شپ کے اجلاس میں فیصلہ ہوجائے گا، کراچی سے اسلام آباد تک محنت کی ہے، عمران خان کے جانے کیلئے ہی محنت کی ہے۔

Related Articles

Back to top button