پنجاب ڈینگی کے نشانے پر ، 5500 سے زائد کیسز ریکارڈ

کرونا کیسز میں کمی کے بعد پنجاب میں ڈینگی سراٹھانے لگا ، صوبے میں اب تک 5500 سے زائد کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں ، ڈینگی کا شکار افراد میں سے 4 ہزار کا تعلق لاہور سے بتایا جا رہا ہے۔

صوبے بھر میں اب تک مہلک وائرس سے 23 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ، 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 508 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 373 کا تعلق لاہور سے بتایا جا رہا ہے۔

لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 831 مریض داخل ہیں جبکہ لاہور کے علاوہ صوبے کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 659 مریض زیر علاج ہیں۔ ہسپتالوں میں مریضوں کے شدید دبائو کی وجہ سے ایک ایک بیڈ پر 3-3 مریض لیٹے ہوئے ہیں‌۔

2019 کے دوران پنجاب بھر میں 8 ہزار 674 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے تھے ، 2020 میں صرف 247 کیسز سامنے آئے جبکہ ان 2 سالوں میں کوئی موات نہیں ہوئی۔محکمہ صحت پنجاب کا دعویٰ ہے کہ وہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے مؤ ثر اقدامات کررہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button