پرویزالٰہی نے توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنیکا فیصلہ چیلنج کردیا

پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔سابق وزیراعلیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹمیں انٹرکورٹ اپیل دائر کردی جس میں استدعاکی گئی ہے کہ7ستمبر کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے اورملو ث افراد کیخلاف محکمانہ کارروائی کاحکم بھی دیا جائے۔

درخواست میں چودھری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کرنے اوررہائی کاحکم دینے کی استدعا بھی گئی۔

Related Articles

Back to top button