حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط مان لی،گیس100فیصدمہنگی ہوگی

نگران حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرول پرریلیف فراہمی کے بعد گیس مہنگی  کرنے کی تیاری کرلی۔آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ ہوگا ۔حتمی منظوری پر یکم اکتوبر سے اضافہ ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے 185 ارب روپے کا شارٹ فال بڑھے گا، گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھائی تو شارٹ فال میں 21 ارب کا شارٹ فال بڑھے گا۔رواں مالی سال کے اختتام تک گیس گردشی قرضہ میں 46 ارب روپے اضافے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں اضافے پر تشویش ظاہر کی تھی۔

Related Articles

Back to top button