انتظامی تبدیلیاں، یاسمین راشد پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدرمقرر

پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب میں پارٹی کو تین ریجنز میں تقسیم کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو وسطی، عون عباس کو جنوبی اور عامر کیانی کو شمالی پنجاب کا صدر مقرر کیا ہے۔

حمزہ کے حلف کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ، 6:30 سنایا جائیگا

سنیچر کو جاری کیے گئے تحریک انصاف کے بیان کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے تحریک انصاف نے حکمت عملی تیار کر لی ہے، پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر پنجاب میں پارٹی کو تین ریجنز شمالی، مرکزی اور جنوبی میں تقسیم کیا گیا ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عامر کیانی کو صدر شمالی پنجاب، سینیٹرعون عباس بپی کو صدر جنوبی پنجاب اور یاسمین راشد کو صدر وسطی پنجاب بنائے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے، حماد اظہر کو جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق فرخ حبیب نے کہا کہ ’تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں پارٹی کو تین ریجنز میں تقسیم کرنے کا مقصد موثر طور پر عوامی رابطہ مہم چلانا اور انتخابات کے لئے بھرپور حکمت عملی سے تیاری کرنا ہے، خیال رہے کہ تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے گزشتہ روز ناسازی طبع کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button