اسموگ تدارک کیس : عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کو چلنے نہیں دیں گے، لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ تدارک کیس میں اسکول بسیں چلانے کے فیصلے پر عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئےکہا کہ عدالتی حکم عدولی کرنے والے اسکولوں کو چلنےنہیں دیں گے۔

جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک سےمتعلق درخواستوں کی گزشتہ سماعت پر دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیاہے۔

عدالت عالیہ کی جانب سے اسموگ کے تدارک کی درخواستوں پر جاری کردہ حکم نامے میں لکھا ہےکہ موسم سرما کی چھٹیوں کےبعد عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کو کام نہیں کرنے دیا جائےگا۔

حکم نامے میں محکمہ ٹرانسپورٹ کو بڑی گاڑیوں کا باقاعدگی سےمعائنہ کرنے اور ڈیٹا کےلیے پالیسی وضع کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

حکم نامے میں مزید کہاگیا ہےکہ پی ایچ اے لاہور میں کونو کارپس پودے کی شجرکاری بند کرکے اس کے درخت اکھاڑےگی۔

کے پی پولیس کی جانب سے مظاہرین کے آنسوگیس استعمال کرنے کی چھان بین شروع

حکم نامے میں یہ بھی کہاگیا ہےکہ محکمہ تحفظ ماحولیات نے بتایا ہےکہ اسٹون کرشنگ پر مکمل پابندی ہے۔

Back to top button