جنوبی وزیرستان : اعظم ورسک کے علاقے میں مسجد میں دھماکہ

پولیس کے مطابق دھماکہ عبدالعزیز مسجد کے خطیب جمعیت علماء اسلام وانا کے امیر مولانا عبداللہ ندیم پر ہوا، دھماکے میں مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد افرادز خمی ہوئے جب کہ اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مولانا عبداللہ ندیم پر اس سے پہلے بھی کالوشہ کے مقام پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا تھا۔جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔
مولانا عبد اللہ ندیم گزشتہ سال مرزا جان کے بم دھماکےمیں جاں بحق ہونے کےبعد جے یو آئی وانا کے امیر منتخب ہوئے تھے۔
آر پی او ڈی آئی خان اشفاق انور نے بتایا کہ بم کو مسجد کے محراب میں نصب کیاگیا تھا، حملے کا ہدف مولانا عبداللہ ندیم تھے۔
قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے : بلاول بھٹو
واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کےدوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے ساتھ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔