عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اپنے خلاف ریفرنس کی تفصیلات مانگ لیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اسپیکر سردار ایاز صادق کو خط لکھ کر اپنے خلاف دائر ریفرنس اور فیصلے کی تفصیلات مانگ لیں۔

مرکزی رہنما پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو لکھے گئے خط میں کہا ہےکہ میرے خلاف ریفرنس کی قانونی و آئینی بنیاد،مصدقہ نقل اور کارروائی کا ریکارڈ فراہم کیا جائے،الزام،نا اہلی کے ریفرنس پر آئینی نکات، آرٹیکل 62، 63 کے تحت ریفرنس کی قانونی وجوہات فراہم کی جائیں۔

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ریفرنس کی مکمل مصدقہ نقل اور شواہد مہیا کرنےکا مطالبہ کیا ہے جب کہ ریفرنس پر فیصلے کے دوران کی اندرونی کارروائی اور فائل نوٹنگز بھی مانگی ہیں۔

عمر ایوب نے تیسرے فریق کی درخواستوں کی بنیاد پر ریفرنس پر وضاحت طلب کی ہے ،عمر ایوب نےکہا ہےکہ نوٹسز اور وضاحت کا موقع فراہم کرنے کی تفصیل فراہم کی جائے،آرٹیکل 63(2) کے تحت اسپیکر کی صوابدیدی نظیریں بھی دی جائیں۔

عمر ایوب نے اپنےخط میں ریفرنس پر اسپیکر کی ذہنی تسلی ثابت نہ ہونے پر اعتراض کیا ہے،انہوں نےکہا ہےکہ قانونی عمل،شفافیت اور منصفانہ کارروائی کےلیے تفصیلات دیں،اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی وقار اور جمہوری اعتماد کی بنیاد پر ریکارڈ فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

واضح رہےکہ بابر نواز نے عمر ایوب کےخلاف ریفرنس دائر کیا تھا،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ریفرنس مزید کارروائی کےلیے الیکشن کمیشن کو بھجوادیا تھا۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن میں عمر ایوب کےخلاف این اے 18 ہری پور میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی،عمر ایوب کے وکیل نے مہلت مانگ لی جس پر الیکشن کمیشن نے سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی۔

علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کےخلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،عمر ایوب نے وکیل کرنے کےلیے وقت مانگتے ہوئے استدعا کی کہ مجھے وکیل کرنا ہے جب کہ بجٹ کا عمل بھی چل رہا ہے، 27 جون کےبعد تک کیس کی سماعت رکھی جائے۔

ممبر خیبرپختونخوا نے کہاکہ آپ کا وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوتا ہے،عمر ایوب نے کہاکہ وہ وکیل میرےدوسرے کیس میں پیش ہورہا ہے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 90 دن میں کیس کا فیصلہ کرنا ہے۔

طارق فاطمی کی سفارتی وفد کے ہمراہ روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

عمر ایوب نے کہا کہ میں فائنانس کمیٹی کا رکن ہوں اور اپوزیشن لیڈر ہوں،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ہمارے پاس اگست تک وقت ہے،یہ درست کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر ہیں بجٹ سے متعلق ان کی ذمہ داری ہے۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے نا اہلی کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کر دی۔

Back to top button