اسٹاک ایکس چینج نے ریکارڈ توڑ دیے، 1لاکھ 13ہزار کی بلند ترین سطح عبور

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس 2600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار کی نئی حد بھی عبور کرگیا۔

جمعرات کو اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا اور کاروباری دورانیےمیں 2431 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس انڈیکس نے ایک کےبعد ایک کر کے 1 لاکھ 11 ہزار، 1 لاکھ 12 ہزار اور 1 لاکھ 13 ہزار کی تین نئی بلند ترین سطحیں بھی عبور کرلیں۔ انڈیکس بڑھ کر 113242 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

مضبوط فنڈامینٹلز اور اچھے معاشی اشاریوں کےسبب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بڑی نوعیت کی ریکوری ہوئی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

حصص کی قیمتیں سرمایہ کاری کےلیے پرکشش ہونے،شرح سود میں نمایاں کمی کےساتھ رواں ہفتے قیمتوں کے اشاریے میں کمی کی توقعات کے باعث کاروبار میں تیزی ہے اور مارکیٹ مثبت زون میں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1913.57 پوائنٹس کے اضافے سے 110810.22پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

Back to top button