اسلام آباد، پنجاب اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
خیبرپختونخوا میں پشاور، لوئر دیر، نوشہرہ، مالاکنڈ اور گرد و نوح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے سوات، مردان، دیر بالا، باجوڑ، شبقدر، مہمند اور چترال میں بھی محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں راولپنڈی، لاہور، منڈی بہاؤ الدین،حافظ آباد اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔گلگت، پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکےمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔
این اے 18 :عمر ایوب کے حلقےمیں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکمِ امتناع ختم
زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 94 کلومیٹر اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر تھا۔