انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات کررہے ہیں : وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کےخلاف بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،اس سے متعلق کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونےپر افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے بلندیٔ درجات کی دعا کی۔
وزیر اعظم نے متعلقہ حکام سے واقعےکی رپورٹ طلب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
شہباز شریف نےمتاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے بھی ہدایت کی ہے۔
انٹرا پارٹی کیس : پی ٹی آئی کو دلائل دینے کےلیے 4 مارچ تک مہلت مل گئی
یاد رہےکہ ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونےوالے افراد میں7 کے پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
ایف آئی اے کےمطابق لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونےوالے 16 افراد میں سے7 افراد پاکستانی تھےجن کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے ہوئی ہے۔۔