گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے : وزیر اعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔سسٹم کی ساخت میں اصلاحات لاکر مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جائے۔گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں گیس سپلائی سےمتعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری گیس فراہمی کی ہدایت کی۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ سسٹم میں سر پلس آر ایل این جی موجود ہے، جس کی وجہ سے گیس لوڈ مینجمنٹ میں گزشتہ سال کی نسبت بہتری آئی ہے۔ پچھلے سال کی نسبت اس سال گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہے۔گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

رچرڈ گرینل کاضمیراچانک جاگ گیا،2018میں کیاسورہاتھا، سعد رفیق

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیاکہ پاور سیکٹر کو بھی گیس ڈیمانڈ کےمطابق دی جارہی ہے۔ صارفین کی شکایات کےحوالے سے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کے آن لائن ڈیش بورڈز کام کررہے ہیں۔ایس این جی پی ایل کی شکایات کو حل کرنے کی شرح 93 فیصد جب کہ ایس ایس جی سی کی شرح 79 فیصد ہے جب کہ ملک کی تمام گیس فیلڈز فعال ہیں۔

Back to top button