ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے عمان کو 9 وکٹوں سے شکست دےدی

 

 

 

 

ٹی 20 ورلڈکپ کے 40 ویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 9 وکٹوں سے بآسانی  شکست دےدی۔

پالیکیلے میں کھیلےگئے آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نے 104 رنز کا ہدف 9.4 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا،آسٹریلیا کی جانب سے کپتان مچل مارش 64 رنز ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے۔ٹریوس ہیڈ 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جب کہ جوش انگلس نے 12 رنز بنائے۔

عمان کی جانب سے واحد وکٹ شکیل احمد نے لی۔

قبل ازیں آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کی ٹیم 17 ویں اوور میں 104 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عمان کی جانب سے وسیم علی 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان جتندر سنگھ 17، حماد مرزا 16،کرن سوناولے 12،ونایک شکلا 9، شکیل احمد 3، محمد ندیم 2،جیتن رامنندی 1 ، عامر کلیم اور شفیق جان 0 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گلین میکسویل اور زیویئر بارٹلیٹ نے 2، 2 جب کہ نیتھن ایلس اور مارکس سٹوائنس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

 

Back to top button