امیکرون تیزی سے بڑھنے پر عالمی ادارہ صحت کی وارننگ

عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے تمام ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اومیکرون وائرس سے بچائو کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں ، آج بھارت میں بھی دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جغرافیائی طور پر اومی کرون کا پھیلاؤ بہت زیادہ وسیع ہے ، ہم کرونا کے پہلے ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی سبق سیکھ چکے ہیں لہٰذا تمام ممالک کو نئے ویرینٹ اومی کرونا کے لیے تیار رہنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سٹاک میں بڑی گراوٹ

عالمی ادارے کے ریجنل ایمرجنسی ڈائریکٹر نے بتایا کہ سفری پابندیاں صرف اور صرف وائرس کے دیگر ممالک میں پھیلنے کو تاخیر کا شکار کرسکتی ہیں۔عالمی ادارہ صحت بڑے پیمانے پر اومی کرون پر ریسرچ کر رہا ہے لیکن اب تک ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Related Articles

Back to top button