این اے 133 کے ضمنی انتخابات ، میدان کل سجے گا

این اے 133 کے ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، حلقے میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے ، پولنگ کے لیے سامان پولنگ سٹیشنز پر پہنچا دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے شائستہ پرویز ملک اور پیپلزپارٹی کی جانب سے اسلم گل مدمقابل ہوں گے ، پی ٹی آئی کے امیدوار کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں۔

حلقے میں 254 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ، ووٹوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 85 بتائی جا رہی ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 927 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماورا حسین کس اداکار کو لاکھوں میں ایک سمجھتی ہیں؟
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے الیکشن سے قبل حلقے کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ پولنگ کے سامان کی ترسیل کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

Related Articles

Back to top button