بچوں کو اپنا دودھ پلانے والی خواتین بیماریوں سے محفوظ رہتی ہیں

بچے کو دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اس کے بہت سے زبردست فوائد سمیٹنے کے ساتھ وہ امراضِ قلب اور فالج سے بھی محفوظ رہ سکتی ہیں۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے اپنے تحقیقی جرنل میں انکشاف کیا کہ دورانِ حمل، زچگی اور ماؤں کی بیماری پر تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ دودھ پلانے کا عمل ایک جانب تو بچے کے لیے بہت مفید ہوتا ہے تو دوسری جانب ماں کو امراضِ قلب، بلڈ پریشر، ذیابیطس اور فالج وغیرہ سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

عالمی ادارہ برائے صحت کے مطابق باقاعدگی سے شیرخوار بچے سانس کے امراض، اموات اور دیگر انفیکشن سے محفوظ رہتے ہیں، اس سے خود ماں کو بھی فائدہ ہوتا ہے اور وہ چھاتی سمیت کئی طرح کے سرطان سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔

آسٹریا کی انسبرک میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹر پیٹر وائلے اور ان کے ساتھیوں نے یہ تحقیق کی ہے، پہلے سے موجود ڈیٹابیس، سائنسی لٹریچر اور دیگر شواہد کو بھی دیکھا ہے۔

Related Articles

Back to top button