جسمانی اعضا کی ٹرانسپلانٹیشن کا بل سینیٹ سے منظور

انسانی اعضا اور ٹیشوز کی ٹرانسپلانٹیشن کا (ترمیمی) بل 2021 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت سروسز نے متفقہ طورپرمنظورکرلیا ہے۔

ترمیمی بل کے مطابق نادرا کے حکام لوگوں سے پوچھیں گے کہ کیا وہ اپنے اعضا عطیہ کرنا چاہتے ہیں۔اگر عطیہ کرنے والا شخص اثبات میں جواب دیتا ہے تو اس کے شناختی کارڈ پر سرخ نشان ڈال لگایا جائے گا۔

یہ بل بلوچستان عوامی پارٹی کی سینیٹر ثنا جمالی اور پی ٹی آئی کی سینیٹر سیمیں ایزدی کی جانب سے بل کے طور پر 27 ستمبر کو ایوان بالا میں پیش کیا گیا ، بل کے حوالے سے محمد ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسا ایک بھی ادارہ نہیں جو انسانی عضو کے عطیہ کنندگان یا وصول کنندگان کو رجسٹر کرے۔
یہ بھی پڑھیں: فاروق ستار کے بلانے پر کراچی آئی
محمد ہمایوں مہمند نے نشاندہی کی کہ ’اس سے سگریٹ کا نشہ کرنے والے افراد کی تعداد کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

Back to top button