حکومت مخالف آوازیں دبانے کی بجائے کرونا پر توجہ دے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف مخالف آوازوں پر طنز کے بجائے کورونا پر توجہ دیں. چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نامورصحافیوں کوسوشل میڈیا پرگالیاں دینے اورنشانہ بنانے کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کوگالیاں دینے کے ٹرینڈ حکومت کے ناقدین کوخاموش کرانے کیلئے ایک اورحملہ ہے، گالیاں دے کرصحافیوں کو پیغام دیا جارہا ہے کہ یا تووہ خاموش رہیں یا خمیازہ بھگتنے کیلئے تیاررہیں۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ حکومت اورتحریک انصاف مخالف آوازوں پرطنزکے بجائے کورونا پرتوجہ دیں، اتنی محنت کورونا پر بیداری کیلئے کی جائے تووقت اور وسائل کا درست استعمال ہوگا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نامور صحافیوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے اور انہیں نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف مخالف آوازوں کی ٹرولنگ کے بجائے کورونا پر توجہ دیں، اتنی محنت کورونا پر بیداری کے لیے کی جائے تو وقت اور وسائل کا درست استعمال ہوگا۔
بلاول کا کہنا تھا کہ ان غیر معمولی حالات میں ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے لہٰذا کورونا وائرس کے بدترین چیلینج سے نمٹنے کے لیے ہمیں یکجا ہونے کی ضرورت ہے، اس نازک موڑ پر فروعی سیاست اور سیاسی الزام تراشی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ جمہوری نظام میں میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے، انسانی تاریخ کے اس بدترین بحران میں میڈیا نے دنیا بھر میں حکومتوں کو ان کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرایا ہے، جو سمجھتے ہیں کہ دھونس سے میڈیا کو دبایا جا سکتا ہے انہیں تاریخ یاد رکھنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button