سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی جب کہ فی 10 نرخ میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کی کمی سے 2197ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے 230100روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 86روپے کی کمی سے 197274روپے ہوگئی۔

سونے کے نرخوں میں معمولی زیادتی اور کمی کے برعکس ملک فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Related Articles

Back to top button