شعیب اختر، ڈاکٹر نعمان کو دوبارہ آن ائیر کرنے کی سفارش

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر اور سرکاری سپورٹس چینل سے منسلک ڈاکٹر نعمان نیاز کو آئندہ اجلاس میں طلب کرتے ہوئے دوبارہ آن ائیر کرنے کی سفارش کر دی۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے بدھ کو اجلاس کے دوران کہا کہ شعیب اختر کے ساتھ پی ٹی وی پروگرام میں پیش آنے والے واقعے سے کرکٹ فینز کے جذبات مجروح ہوئے، اگر دونوں کے مابین صلح ہو گئی ہے تو آف ائیر کیوں ہیں؟ فیصل جاوید نے کہا کہ نعمان نیاز نے معافی مانگی اور شعیب نے معاف بھی کر دیا، چاہتے ہیں کہ دونوں کو آن ائیر کیا جائے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ واقعہ کیا نعمان نیاز اور شعیب کا نجی معاملہ تھا؟ کیا اس واقعے میں سرکاری ٹی وی کی کوئی رسوائی نہیں ہوئی؟ شعیب اور نعمان نیاز نے ایک دوسرے کو معاف کر دیا تو کیا معاملہ ختم ہو گیا؟ایم ڈی پی ٹی وی نے کمیٹی کو بتایا کہ شعیب اختر اور نعمان نیاز کی صلح کے بعد تحقیقاتی کمیٹی نے تحقیقات ختم کر دی ہیں۔

فاسٹ بائولر نسیم شاہ کا انگلش کلب گلوسٹر شائر سے معاہدہ

ایم ڈی پی ٹی وی نے بتایا کہ شعیب اختر نے پی ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا ہے، اس پر کمیٹی چیئرمین فیصل جاوید نے کہا کہ جس نے کمیٹی میں بیان بھی دیا اور معافی بھی مانگی اس کو معطل کر دیا گیا؟ آئندہ اجلاس میں ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کا نقطہ نظر سننا چاہیں گے۔

Related Articles

Back to top button