مودی کو اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سے گلے ملنے پر سبکی کا سامنا

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو گلاسگو کانفرنس میں بڑے رہنما سے گلے ملنے پر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نریندر مودی ایسے گلے ملے کہ گوتریس کے چہرے پرناگواری واضح نظر آئی۔

بھارتی وزیراعظم کرونا وبا کے باوجود سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھتے ہوئے اپنا منہ تک سیکرٹری جنرل کے قریب لے گئے جس سے گوتریس نے ناگواری کا اظہار کیا اور مودی کو پیچھے دھکیل دیا۔

بھارتی وزیراعظم سٹیج پر آئے تو انہوں نے پہلے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات کی پھر وہ اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری کی جانب بڑھے تو کیمروں‌ کی تمام توجہ دونوں‌ حکام پر مرکوز تھی۔

Related Articles

Back to top button