نایاب پرندوں کی چہچہاٹ کے البم نے ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

آسٹریلیا میں نایاب پرندوں کی چہچہاہٹ پر مبنی البم نے ٹاپ ففٹی میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے، پرندوں کے البم نے ٹیلر سوئفٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مجموعی طور پر 53 پرندوں کی آوازیں اس میں شامل ہیں اور دیگر معلومات جمع کرکے ایک باقاعدہ البم کی شکل دی گئی ہے۔

یہ البم موسیقاراورچارلس ڈارون یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی طالبعلم اینتھونی ایلبریخت نے ترتیب دی ہے جس میں آسٹریلیا کے ان نایاب ترین پرندوں کی چہچہاہٹ شامل ہیں جو ناپید ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

سعودی عرب:اونٹنیوں کا دلچسپ مقابلہ حسن

ماہرین نے پرندوں کی خوبصورت آوازوں کے البم کو ’پرندوں کا آرکیسٹرا‘ قرار دیا، اس ضمن میں چارلس ڈارون یونیورسٹی نے پرندوں سے محبت کرنے والے تمام لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان معصوم جانوروں کی آواز اور معلومات آگے پہنچائیں۔

Related Articles

Back to top button