ڈھاکا ٹیسٹ ، پہلے روز پاکستانی ٹیم کے 2 وکٹوں پر 161 رنز

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستانی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا لیے ، اظہر علی 36 اور بابر اعظم 60 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے ، پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ سکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجایا جائے ، اس وکٹ سے سپنرز کو بال ٹرن کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کی شادی میں شرکت کے لیے خفیہ کوڈ ورڈز

دوسری جانب بنگلا دیشی ٹیم کے کپتان مومن الحق کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے ، ٹیم آل راؤنڈر شکیب الحسن کی واپسی ہوئی ہے اور دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

Related Articles

Back to top button