کینیڈین وزیراعظم پر مظاہرین کی طرف سے پتھراؤ

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پر انتخابی مہم کے دوران مظاہرین نے پتھراؤ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  جسٹن ٹروڈو انتخابی مہم کے بعد اپنی بس میں روانہ ہورہے تھے کہ ان پر مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا جس میں جسٹن ٹروڈو محفوظ رہے۔

مقامی صحافی کے مطابق اس موقع پر میڈیا بس میں سفر کرنے والے 2 افراد پر بھی پتھراؤ کیا گیا لیکن وہ بھی محفوظ رہے ۔

کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر نے اس واقعے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

 جسٹن ٹروڈو نے حکومت میں عددی برتری حاصل کرنے کیلئے ملک میں قبل ازوقت الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا لیکن ان کی انتخابی  مہم کووڈ 19 ویکسین لازمی قرار دینے اور دیگر پابندیوں کے خلاف ہونے والی مظاہروں کی وجہ سے متاثر ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہفتہ قبل  مشتعل مظاہرین کی جانب سےکینیڈین وزیر اعظم  کی ایک انتخابی ریلی  زبردستی منسوخ کروانے کی بھی کوشش کی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button