عمران خان سے ملاقاتیں نہ ہونے کی بات سیاسی شعبدے بازی ہے : عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کا کہنا ہےکہ عمران خان سے ملاقاتیں نہ ہونے کی بات سیاسی شعبدے بازی ہے،اتنی ملاقاتیں تاریخ میں کسی سیاسی رہنماء کی نہیں ہوئیں،لگتا ہے وہ جیل میں نہیں بلکہ چھٹیاں منانے گئے ہوئے ہیں۔
وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہاکہ ان کی پارٹی میں علیمہ خان اور بشریٰ بی بی سمیت 8، 10 گروپس ہیں،سمجھ نہیں آتا کون سا گروپ کس کی ملاقاتیں روک رہا ہے،یہ آپس میں لڑنے کےلیے خود کافی ہیں، ہمارے پاس اتنا وقت نہیں کہ ہم سوچیں پی ٹی آئی کو کیسے تقسیم کرنا ہے،اس میں حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہے۔
شاہد خاقان کا اپوزیشن کے اختلافات ختم کرنے میں ناکامی کا اعتراف
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے تحفظات کو بات چیت سے دور کریں گے،پیٹرولیم لیوی بڑھانے سے کسی پر اضافی بوجھ نہیں پڑا۔