شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے : بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے، پاکستان کی بہادر افواج خصوصاً ہماری جانباز فضائیہ پورے عزم و حوصلے کے ساتھ بھارت کے بزدلانہ حملے کا جواب دے رہی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ بھارت نے پاکستانی سر زمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کےلیے بزدلانہ حملہ کیا،بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا، پاکستان ایک اور متحد ہے، بھارت کے بزدلانہ اور بلااشتعال حملوں میں مریدکے،بہاولپور،کوٹلی اور مظفرآباد کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے۔

انہوں نے کہاکہ معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی ہے،ایک ناقابل شکست قوم کی بھرپور حمایت کےساتھ پاکستان کی مسلح افواج پوری قوت سے بھارتی جارحیت کا جواب دےرہی ہیں۔

بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کر لی

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کو کچل دیا جائے گا،ہم اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کریں گے، پاکستان متحد ہے، سر اٹھا کر کھڑا ہےاور مکمل طور پر تیارہے۔

Back to top button