پاکستان میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک جانے کا امکان

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک جاسکتا ہے۔

ایک امریکی اخبار نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔

اخبار کے مطابق رواں ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی 50 ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھوسکتی ہے۔پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک جاسکتاہے۔

خیال رہےکہ اس سےپہلے پاکستان کے شہر نواب شاہ میں 2018 کے اپریل میں پارہ 50 ڈگری تک گیاتھا جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں آج سے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق 30 اپریل سے 04 مئی تک راولپنڈی،گلیات، مری، چکوال، اٹک، گجرات، منڈی بہاؤالدین،جہلم اور گوجرانوالہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی رافیل طیاروں کی پیٹرولنگ، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی سے دشمن فرار

اس کے علاوہ لاہور، قصور،نارووال، سیالکوٹ اوکاڑہ،فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

Back to top button