بلوچستان : دہشت گردوں کی پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں دہشت گردوں کی پولیو ٹیم پر فائرنگ، فائرنگ سے پولیو ورکرز کی سکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کےمطابق فائرنگ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے شہید پولیس اہلکار کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیاگیا جب کہ دہشت گردوں کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے، فائرنگ کے واقعےمیں پولیو ٹیم محفوظ رہی۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ نوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے۔شہید اہلکار وحید احمد ولد محمد ہاشم کا تعلق جمال آباد نوشکی سے تھا،پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے،اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔فریضے کی ادائیگی کےدوران جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔‘
پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ، بھارت کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ، صدر مملکت
ترجمان کےمطابق یہ حملہ قومی مہم کو سبوتاژ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائےگی، حکومت پولیو ٹیموں اور سکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کو مزید مؤثر بنائےگی۔