آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا جارہا ہے

معرکہ حق آپریشن “بنیان مرصوص “ میں افواج پاکستان کی شاندار کامیابی اور بھارت کےخلاف عظیم فتح کے اعتراف میں ملک بھر میں آج ملی جوش و جذبے کےساتھ یوم تشکر منایا جارہا ہے،دن کا آغاز مساجد میں استحکام پاکستان، ترقی و خوش حالی کی دعاؤں سے ہوا۔
یوم تشکر کےموقع پر پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، یوم تشکر کےموقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہوا جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
آج مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد ہوئی۔
ملک بھر میں یادگار شہداء پر پھول رکھےجائیں گے اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں ہوں گی اور نماز جمعہ میں بھی پاکستان کی سلامتی اور خوش حالی کےلیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیاجائے گا۔
یوم تشکر کی نمایاں تقریب آج رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی،مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم ہوں گے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔
سیزفائرکی خلاف ورزی ہوئی توبھارت کیلئےجواب تیارہے،آئی ایس پی آر
یاد رہےکہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سےکی جانے والی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیاروں کو گرایا اور پھر 10 مئی کو اپنی خودمختاری کا دفاع کرتےہوئے بھارت کو ایسا جواب دیاجسے ناصرف دنیا نے تسلیم کیا بلکہ بھارت میں بھی اس حوالے سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔