غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی : طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ 40 سال افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ افغان حکومت سے وزارت خارجہ رابطے میں ہے۔
سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ یکم اپریل سے اب تک 84 ہزار 869 افغان باشندے واپس بھیجے جاچکے ہیں۔
کیا سرکاری وفود کے مذاکرات سے پاک افغان تعلقات بہتر ہو پائیں گے؟
طلال چوہدری نے کہاکہ وزارت داخلہ میں آج افغان وفد سے ملاقات ہوئی،مسائل اور ان کے حل پر بات ہوئی، نائب وزیراعظم کی قیادت میں ایک وفد افغانستان جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ 10 لاکھ امریکی ہتھیار میں سے کچھ دہشت گرد گروپوں کے ہاتھ لگے،امریکی ہتھیار سے متعلق خبریں ہمارے مؤقف کی تائید ہے۔