وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کا نام تبدیل کردیا

وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کا نام تبدیل کرتے ہوئے وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول رکھ دیا،اینٹی نارکوٹکس کنٹرول (اے این ایف) ڈویژن کو بھی وزارت داخلہ میں ضم کردیا گیاہے۔
وزارت داخلہ کے نام کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا،جس میں وزارت داخلہ کا نام تبدیل کر کے وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول رکھا گیاہے۔
نوٹی فکیشن میں تاکید کی گئی ہےکہ آئندہ خط و کتابت وزارت داخلہ کےبجائے وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کے نام سےکی جائے۔
اے این ایف کو بھی وزارت داخلہ کےساتھ منسلک کر دیا گیا ہے،اینٹی نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کو بھی وزارت داخلہ میں ضم کردیا گیا ہے۔
جلاؤگھیراؤکیس،مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا جوڈیشل ریمانڈمنظور
اس حوالے سے نوٹی فکیشن کےبعد وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کی ویب سائٹ پر بھی نیا نام اپنالیا گیا ہے،نئے نام کے خوبصورت لوگو میں مزار قائد،مینار پاکستان،فیصل مسجد اسلام آباد،بلوچستان کے پہاڑوں کی پرنسز آف ہوپ سمیت سبزے کا امتزاج اپنایاگیا ہے۔