حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

حکومت نے اگلے 15 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 15 روز کےلیے ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، جب کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قمیت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیاگیا ہے،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 168 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹی فکیشن کےمطابق لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسےفی لیٹر کمی کا اعلان کیاگیا ہے، لائیٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 153 روپے 34 پیسےفی لیٹر ہوگی۔

Back to top button