حکومت کا پی ٹی آئی کے مطالبات پر تحریری جواب تیار

حکومت نے پی ٹی آئی کے مطالبات پر تحریری جواب تیار کر لیا ہے جس کے مطابق اگر جوڈیشل کمیشن بنایاگیا تو جج کسی کی مرضی کے شامل نہیں ہوں گے۔
مذاکرات کی گزشتہ بیٹھک میں پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری طور پر حکومت کے سپرد کردیے تھے جب کہ مذاکرات کے آج ہونے والے چوتھے دور میں حکومت کی جانب سے تحریری جواب ان کے حوالے کرنے کی تیاری مکمل ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی مذاکرات کی میز پر آئے گی تو تحریری جواب ان کے حوالے کردیا جائ گا
ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر جوڈیشل کمیشن بنایاگیا تو جج کسی کی مرضی کے شامل نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی بات چیت میں سنجیدہ ہے تو مذاکرات کی ٹیبل پر لوٹ آئے،جواب تیار کرنے کےلیے حکومتی ٹیم نے قانونی ماہرین سے طویل مشاورت کی ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج مذاکرات کے چوتھے راونڈ میں شامل نہیں ہوں گے،اسپیکر کو بتادیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کاکہنا تھاکہ ہمارے مطالبات کے مطابق جوڈیشل کمیشن بنائے جانے تک ہم بات چیت میں شامل نہیں ہوں گے۔
مذاکرات کا چوتھا دور : حکومت پی ٹی آئی کو کیا پیشکش کرسکتی ہے؟
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں کمیشنز کے قیام تک مذاکرات سے الگ ہونے کی ہدایت کردی ہےاور ہم ان کی ہدایات کے مطابق چلنے کے پابند ہیں۔